امریکہ ،جنوبی کوریا کی ملٹری مشق کی معطلی زیرغور

   

واشنگٹن۔ 2 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکی ملٹری اور جنوبی کوریا بڑے پیمانے پر ہر سال کی جانے والی ملٹری مشقوں کو روک دینے پر غور کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہہ دے رہے ہیں ۔ امریکی عہدیدار نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ٹرمپ کی شمالی کوریائی لیڈر کم جانگ کے ساتھ ہنوئی میں دوسری چوٹی ملاقات ختم ہونے کے فوری بعد یہ تبدیلی سامنے آئی ۔ دونوں قائدین کی بات چیت کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ جنوبی کوریا میں ایک سرکاری عہدیدار نے تجویز پیش کی کہ ان مشقوں کو بالکلیہ منسوخ کردینے کے بجائے کم تر سطح پر منعقد کیا جائے ۔ دونوں فریق مشترکہ بیان کے متن پر غور کررہے ہیں جو آنے والے دنوں میں توقع ہے کہ جاری کیا جائے گا ۔