امریکہ ،پاکستان میں صرف اور صرف جمہوریت کا حامی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن اور جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں پاکستان میں جمہوری کے فروغ اور آزاد میڈیا کی اہمیت پر زور دیا۔ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا انحصار اس بات پر ہے کہ عوام کسے اپنا لیڈر منتخب کرتی ہے۔ امریکہ شفاف اور آزادانہ جمہوری عمل کے ساتھ کھڑا ہے۔میڈیا پابندیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہا کہ اس بارے میں کوئی ابہام نہیں کہ آزاد اور خودمختار میڈیا صحتمند جمہوریتوں میں اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کیلئے حالات سے باخبر رہیں اور حکومت کو جوابدہ ٹھہرا سکیں۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدانت پٹیل نے ان رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا جو پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی، انجمن کی آزادی اور پریس پر پابندیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا پر پابندیاں پاکستان کی موجودہ حکومت کے منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ہدف سے متصادم ہے۔