امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا کی ہمارے خلاف پروپیگنڈہ مہم : چین

   

بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا، چین کے خلاف سیاہ پروپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں۔چین وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے، امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان ” سہ فریقی انڈو۔ پیسیفک ڈائیلاگ” اجلاس کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں جنوبی بحیرہ چین اور تائیوان سے متعلق الفاظ کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ماو ننگ نے بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ مذکورہ تین ممالک باہمی تعاون کے نام پر امتیاز پسند گروپ بنا کر چین کے خلاف سیاہ پروپیگنڈہ کرنے، محاذ بنانے اور جھڑپیں تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ماو نے کہا ہے کہ علاقے سے باہر کے ممالک جنوبی بحیرہ چین میں طاقت کا مظاہرہ کر کے محاذ بنانے کی کوششوں میں ہیں۔ چین اپنے اور علاقائی ممالک کے درمیان منفرد و مختلف اور اختلافی پہلووں کو براہ راست ڈائیلاگ اور مشاورت کے ذریعے حل کر رہا ہے اور اس دوران سمندروں میں اپنی خودمختاری، حقوق اور مفادات کے دفاع سے بھی لاپرواہ نہیں ہے۔ماو نے مذکورہ تین ممالک سے اپیل کی ہے کہ علاقائی ممالک کی امن و استحکام کی کوششوں کا احترام کیا جائے، سرد جنگ کی حکمت عملی ترک کی جائے اور علاقے میں تناو پیدا کر کے دھڑوں کے درمیان محاذ آرائی کی کوششوں سے پرہیز کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایشیاء۔پیسیفک باہمی تعاون کا قائد علاقہ ہے شطرنج کی بساط نہیں ہے۔