امریکہ ، شمالی کوریا سے نیوکلیئر بات چیت کیلئے تیار

   

Ferty9 Clinic

سیول ۔ 21 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کیلئے امریکہ کے ایک اعلیٰ سطحی قاصد کے بیان کے مطابق امریکہ شمالی کوریا سے نیوکلیئر بات چیت ایک بار پھرشروع کرنا چاہتا ہے ۔ چہارشنبہ کے روز اسٹیفن بیگن نے یہ بیان چہارشنبہ کو دیا جبکہ صرف ایک روز قبل ہی امریکہ اور جنوبی کوریا نے اپنی معمول کی فوجی مشقوں کا اختتام کیا ۔ شمالی کوریا نے ’’فوج کشی‘‘ کی ریہرسل سے تعبیر کیا تھا جبکہ فوجی تربیتی مشقوں کے دوران شمالی کوریا نے اپنے میزائیلس اور دیگر ہتھیاروںکے ٹسٹس کرتے ہوئے کشیدگی کا ماحول پیدا کردیا تھا ۔ بیگن نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلہ میں اپنی جانب سے پوری تیاری میں ہیں اور شمالی کوریا کے جواب کے منتظر ہیں۔ یاد رہے کہ جاریہ سال فروری میں امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بات چیت دوبارہ اس وقت ناکام ہوگئی تھی جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان کی ویتنام میں ملاقات ہوئی تھی ۔