امریکہ الزام عائد کرنے کے بجائے وباء پر توجہ دے :چین

   

واشنگٹن ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کی جانب سے کورونا وائرس ‘ کووڈ 19’ پر قابو پانے کے متعلق سوالات کو درکنار کرتے ہوئے امریکہ میں چینی سفیر ایس تیانکائی نے امریکی حکومت کو الزام تراشی کا کھیل بند کر کے وبا سے نمٹنے کا مشورہ دیا ہے ۔ تیانکائی نے منگل کو کہا کہ چین پر الزام لگانا درست نہیں ہو گا کیونکہ اس سے وبا کے خلاف جنگ کمزور ہو گی اور عالمی معیشت کو بحال کرنے میں تاخیر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ چین کو کوسنے کا رجحان سیاسی فائدہ کے لئے کی جانے والی گندی سیاست ہے ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وبا سے چین سب سے پہلے شکار ہونے والا ملک تھا ۔ اسلئے چین کو اس کیلئے ذمہ دار ٹھہرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔