امریکہ‘ اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے :چین

   

ماسکو ۔ چین نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی ہے اور امریکہ کوبھی ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز روسی وزیر خارجہ سرغئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی ہے اور یقینی طور پر اس نے کبھی بھی امریکہ کے اندرونی معاملات میں دخل نہیں دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چین کی سفارتی روایت اور معاملات سے نمٹنے کا اپنا طریقہ ہے ، ساتھ ہی بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول بھی ہے ۔مسٹر وانگ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ چین امریکہ سے اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے لئے کہے ۔