امریکہ اوربرطانیہ کا ماسکو پر خلا میں ہتھیار بھیجنے کا الزام

   

لندن :کیا روس خلا میں موجود سیٹلائٹس کو تباہ کردے گا؟امریکہ اور برطانیہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے خلا میں ایک سیٹلائٹ شکن ہتھیار کا تجربہ کیا ہے۔دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ روس کا یہ ہتھیار زمین کے مدار میں موجود سیٹلائٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے۔امریکہ وزارت خارجہ نے روس کی جانب سے زمین کے مدار میں سیٹلائٹ شکن جیسے ہتھیار کے استعمال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔