نیویارک۔ امریکہ، ہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا ایشیا پیسیفک کے خطہ میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے لیے مزید قریبی تعاون کے ساتھ کام کریں گے۔ کواڈ نامی اتحاد کے چاروں رکن ممالک کے سربراہان نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد کہا کہ بحر ہند سے لے کر بحرالکاہل تک، یہ خطہ باہمی سلامتی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ اس خطے میں موجود تمام ممالک کی خودمختاری کا کسی قسم کی زور زبردستی کے بغیر احترام کیا جانا چاہیے۔ مبصرین کے مطابق کواڈ نامی اتحاد چین کے خلاف عمل میں آیا ہے۔ بیجنگ حکومت کئی برسوں سے اس خطے میں اپنی بالادستی کے لیے کوشاں ہے۔