واشنگٹن :امریکہ اور اسرائیل نے شمالی غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے بمباری میں وقفے پر اتفاق کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ کے لوگوں کو 2 انسانی راہداریاں فراہم کی جائیں گی۔ اسرائیل نے کہا ہے وقفوں کے دوران کوئی فوجی کارروائی نہیں ہوگی۔غزہ میں پہلے وقفے کا اعلان آج کیا جائے گا۔ اسرائیل کم از کم تین گھنٹے پہلے وقفے کا اعلان کرے گا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ میں ضرورت کے مطابق یہ وقفے روزانہ کی بنیادوں پر ہوگا۔امریکہ ابھی غزہ میں جنگ بندی کی حمایت نہیں کرتا۔دوسری جانب نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ امداد کی رسائی کیلئے انسانی بنیادوں پر غزہ جنگ میں وقفے کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اور حزب اللّٰہ کو غزہ جنگ سے الگ رہنا چاہیے۔