کابل : افغان طالبان نے ملک سے تمام غیر ملکی افواج کے طے شدہ ڈیل کے تحت مستقل انخلاء کا مطالبہ کیاہے۔ طالبان نے امریکہ کے ساتھ امن ڈیل پر گزشتہ برس 29 فروری کو دستخط کئے تھے۔ اس مناسبت سے افغان طالبان نے آج بروز اتوار ایک بیان جاری کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دوحہ معاہدے میں طے شدہ تاریخ یکم مئی تک تمام غیر ملکی افواج افغانستان سے چلی جائیں۔ طالبان نے اپنے مزید ساتھیوں کی رہائی اور عسکریت پسندوں کے نام بلیک لسٹ سے خارج کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ابھی تک اس بیان پر امریکہ یا افغان حکومت کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔