ایک اور متوقع معاملت کی اُمید ۔ امریکی پابندیاں واپس لینے مالٹا کے ڈائرکٹر کی اپیل
تہران ۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں قیدیوں کے تبادلے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ایک اور متوقع معاملت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔العربیہ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے پیلاٹ بینک آف مالٹا کے ڈائریکٹر علی صدر ہاشمی نژاد کیس میں جج سے ایران پر امریکی پابندیاں واپس لینے کی درخواست کی ہے۔’’بلوم برگ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت انصاف نے کہا ہے کہ نیویارک کی جج باربرا موزیس کو اس معاملے سے متعلق مدعیوں کی درخواست سے اتفاق کرنا چاہیے، کیونکہ امریکی وفاقی استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس کیس میں بیلاٹوس بنک کے خلاف ثبوت کافی نہیں ہیں۔ وزارت انصاف کا کہنا ہے کہا ہے کہ ہاشمی نژاد کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔ایرانی امورکے مبصرین نے اس اقدام کو تہران اور واشنگٹن کے مابین قیدیوں کے حالیہ تبادلے کے معاہدے سے مربوط کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پیشرفت دونوں فریقین کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔چالیس سالہ علی صدر ہاشمی نژاد مالٹا میں پلٹاس کے نام سے ایک بینک کے ڈائریکٹر ہیں اور انہیں ایران کے ان اہم ترین افراد میں شمار کیا جاتا ہے جو پابندیوں کو روکنے کیلئے اپنا نیٹ ورک چلاتے تھے۔ ’’نوین اکانومی‘‘ بینک کے بانی محمد صدر ہاشمی نژاد نے ایران میں پہلا نجی بینک قائم کیا۔ وہ اسٹراٹوس ہولڈنگ کمپنی کے مالک ہیں جو ایران میں بڑی تعمیراتی کمپنیوں میں شمارکی جاتی ہے۔کمپنی ’’اسٹراٹوس‘‘ نے وینزویلا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کیلئے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔