واشنگٹن، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے شام کے شہر ادلب میں تشدد روکنے پر اتفاق کیا ہے ۔وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جڈ ڈیرے نے ٹویٹر پر لکھا‘‘امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سے فون پر بات کی۔ دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شام کے ادلب میں جاری تشدد کو روکنا ہوگا’’۔