واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن اور وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے دورہ جنوبی کوریا سے قبل کمیونسٹ شمالی کوریا نے ان دونوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کو انتباہ دیا ہے۔ شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اْن کی بہت بااثر سمجھی جانے والی بہن کم یو جونگ نے واشنگٹن اور سیول کے مسلح دستوں کی مشترکہ مشقوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ امریکہ اشتعال انگیزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ امریکی جنوبی کوریائی مشقیں ابھی حال ہی میں معمول سے چھوٹے پیمانے پر کی گئی تھیں۔
