امریکہ اور جنوبی کوریا کی نیوکلیئرترک اسلحہ پر بات چیت

   

واشنگٹن، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اور جنوبی کوریا نے جزیرہ نما کوریا میں قیام امن اور نیوکلیئرترک اسلحہ سمیت کئی اہم معاملات پر بات چیت کی ہے ۔ پنٹاگان نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک ایم شین ہن اور جنوبی کوریا کے وزیر دفاع جیونگ کیونگ ڈو کے درمیان پنٹاگانمیں ملاقات ہوئی۔اس دوران جزیرہ نما کوریا میں نیوکلیئرترک اسلحہ، اور قیام امن سمیت کئی اہم معاملات پر دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کے بارے میں تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔بیان کے مطابق دونوں ممالک نے شمالی کوریا کے بارے میں اطلاعات کے اشتراک سمیت کئی اہم علاقوں میں تال میل اور تعاون بڑھانے پر زور دیا۔