امریکہ اور روس کے درمیان نیوکلیئر معاہدہ ممکن:ٹرمپ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس ایک نیوکلیئر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے امریکہ کے درمیانی دوری کے انٹرمیڈیٹ نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) سے سرکاری طور پر علیحدہ ہونے سے ایک دن قبل جمعرات کے روز صحافیوں سے یہ بات کہی۔ٹرمپ انتظامیہ نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ اس معاہدے سے الگ ہو جائے گا ۔