امریکہ اور سعودی عرب کے مابین 18 معاہدے

   

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر جو بائیڈن کے مابین ملاقات گزشتہ روز جدہ کے قصر السلام میں ہوئی جس میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان 18 نئے معاہدے ہوئے ہیں، ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سعودی وزیر مملکت، رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان بھی موجود تھے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان 18 نئے معاہدے ہوئے ہیں جن کا تعلق سرمایہ کاری ،توانائی اور صحت کے شعبوں سے ہے۔