امریکہ اور عراق کی مشترکہ کارروائی، داعش کے 15 جنگجو ہلاک

   

بغداد : مغربی عراق میں امریکی اور عراقی فورسز کی آک مشترکہ کارروائی میں متعدد جنگجو مارے گئے۔ امریکی مرکزی کمان کے مطابق ’اسلامک اسٹیٹ‘ اب بھی خطے اور دیگر ممالک کے لئے آک حقیقی خطرہ ہے۔ امریکی اور عراقی فورسز کے آک مشترکہ آپریشن میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے پندرہ جنگجو مارے گئے۔ امریکی مرکزی کمان (CENTCOM) کی جانب سے جمعہ کو رات گئے اس آپریشن کی تصدیق کی گئی۔ عراق کے مغربی حصے میں جمعرات کو کئے گئے اس آپریشن کے دوران کم از کم سات امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ ابھی تک سؤلین ہلاکتوں کے بارے میں حتمی معلومات دستیاب نہیں۔ آکس پر جاری کردہ (CENTCOM) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد ‘دولت اسلامیہ‘ کے رہنما خود کش جیکٹوں، دستی بم، بموں اور دیگر اسلحے سے لیس تھے۔ یہ بھی بتآا گیا ہے کہ عراقی فورسز اب بھی چند مقامات پر اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ان کے سات فوجی لڑائی کے دوران زخمی ہوئے جبکہ دو دیگر گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئے۔ تمام کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ امرہکی مرکزی کمان (CENTCOM) نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ آئی آس آئی آس اب بھی خطے، ہمارے اتحادیوں اور ہماری سرزمین کے لئے آک خطرہ ہے۔ ہم اپنے کولیشن پارٹنرز اور عراقی اتحادیوں کے ساتھ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ یہ مشترکہ آپریشن آک آسے وقت پر کیا گیا، جب عراق میں جہادی قوتوں کے خلاف لڑنے کے لئے آک فورس کی تعیناتی پر واشنگٹن اور بغداد کے مابین کئی ماہ سے مذاکرات جاری ہیں۔