دوحہ: امریکی صدر جو بائیڈن نے قطر کے شیخ امیر تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ممکنہ سیکوریٹی اور دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ امیر کے دفتر نے یہ اطلاع دی۔صدر بائیڈن نے مشرق وسطیٰ کے اپنے چار روزہ دورے کا اختتام بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع سعودی عرب کے شہر جدہ میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرکے کیا۔ اس دوران کانفرنس کے موقع پر ان کے اور امیر کے درمیان بات چیت ہوئی۔امیر کے دفتر نے ایک بیان میں کہاکہ ’’ملاقات کے دوران قطر کے امیر اور امریکہ کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔ اس کے علاوہ دفاع اور کھیلوں کے شعبوں کو مضبوط بنانے پر بھی بات کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 رواں سال نومبر میں قطر میں ہونے جا رہا ہے ۔ریلیز کے مطابق امریکی صدر نے افغانستان میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور امن عمل کے قیام کی کوششوں میں قطر کے کردار پر بھی شکریہ ادا کیا۔