روس۔ یوکرائن کشیدگی میں ڈپلومیٹک حل کی کوششیں آخری مراحل کی طرف بڑھ رہی ہیں۔روس نے گذشتہ ماہ پیش کردہ سکیورٹی تجاویز کے بارے میں امریکہ کا تحریری جواب موصول ہونے کا اعلان کیا ہے۔روس وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ماسکو میں امریکہ کے سفیر جان سلیوان روس وزارت خارجہ گئے، روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں روس کی سکیورٹی تجاویز کے بارے میں امریکہ کا تحریری جواب پیش کیا۔امریکی فریق نے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں اور ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں۔ تحریری جواب کے متن کا اعلان نہیں کیا جائے گا اور ہم روسی فریق کی طرف سے بھی اسی روّیے کی توقع رکھتے ہیں۔امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ “جواب میں ہم نے روس کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ اب یہ روس پر منحصر ہے کہ وہ کیا کرتا ہے۔ ہم ہر دو صورتحال کے لئے تیار ہیں، روس کے یوکرائن پر حملے کی صورت میں ہم، گلوبل توانائی بحران پیدا ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم نے روس کی یوکرائن کو نیٹو میں شامل نہ کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی ہے”۔دوسری طرف ناٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹالٹن برگ نے بھی روس کی طرف سے، سکیورٹی ضمانتوں سے متعلقہ، معاہدے کی تجویز کا تحریری جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔