امریکہ اور پولینڈ کے مابین وسیع تر دفاعی تعاون کا معاہدہ

   

Ferty9 Clinic

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور پولینڈ حکام نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت جرمنی سے امریکی فوجیوں کی پولینڈ منتقلی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ وسطی اور مشرقی یورپ کے چار ملکی دورے کے اختتام پر وارسا میں پومپیو اور پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوس بلاژاک نے مزید دفاعی تعاون کے اس معاہدے پر دستخط کیے جس میں پولینڈ میں اضافی امریکی فوجیوں کی موجودگی کے قانونی ڈھانچے کا تعین کیا گیا ہے۔