واشنگٹن: بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ حکومت کی علاقائی سرپرستی قائم کرنے سے متعلق حالیہ اقدامات پر امریکی اعتراضات کو چین نے ’ناجائز‘ قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بارے میں بیان کو ’غلط بیانی پر مبنی اور خطے میں قیام امن کی چینی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش‘ قرار دیا گیا ہے۔