امریکہ اور ہندوستان میں ٹک ٹاک ہنوز مقبول

,

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ :چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر ہندوستان کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایپ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس سب کے باوجود بھی ٹک ٹاک دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن کیا جانے والا ایپ بن گیا ہے۔سینسر ٹاور کی رپورٹس کے مطابق چینی ایپ ٹک ٹاک اگست میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا اور لپ سنکنگ ایپ نے فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اگست کے مہینے میں ٹک ٹاک دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا جانے والا ایپ رہا جب کہ فیس بک دوسرے اور انسٹاگرام تیسرے نمبر پر ہے۔ سیکیوریٹی خطرات کے پیش نظرہندوستان نے ٹک ٹاک سمیت 50 سے زائد چینی ایپس پر پابندی عائد کردی تھی۔ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کرنے والے ممالک میں انڈونیشیا اور برازیل شامل ہیں۔