امریکہ اور یوروپ میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے : خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی کی پریس کانفرنس 

,

   

تہران : خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی نے امریکی جیل سے رہائی اورتہران پہنچنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ او ربعض مغربی ممالک اپنی منظم یافتہ اسلام مخالف اورنسل پرستانہ پالیسیو ں کے ساتھ مسلمانو ں اور سیاہ فام شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ پریس ٹی وی اینکر مرضیہ ہاشمی نے کہا کہ مسلمانوں اور سیاہ فام شہریو ں پر دباؤ ڈالنے کیلئے مختلف قسم کے حربہ استعمال کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بے گناہ تھی مجھے کسی الزام کے بغیر گرفتار کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس قسم کے نسل پرستانہ او رمتعصبانہ رویہ کا مقصد ایران فوبیا ہے او راگر کوئی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرے تو اس پر امریکہ دباؤ ڈالنا شروع کردیتا ہے ۔

واضح رہے کہ پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی نے ۱۳؍ جنوری کو اپنے علیل بھائی کی عیادت او رایک پروگرام میں شرکت کے غرض سے امریکہ گئی ہوئی تھی جہاں انہیں کسی الزام کے بغیر سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیاگیا ۔ خاتون ایرانی صحافی کو ۱۱؍ دن امریکی جیل میں قید رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا او روہ ۳۰؍ جنوری کو تہران واپس آگئیں۔