واشنگٹن ؍ برسلز : امریکہ اور یورپی یونین نے سمندر میں چین کی سرگرمیوں پر اپنی مشترکہ فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ انہو ں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے ’’چین سے مسابقت اور منظم رقابت‘‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے قریبی باہمی تعاون پر زور دیا۔جمعرات کے روز واشنگٹن میں جاری مشترکہ بیان میں امریکہ اور یورپی یونین نے بحیرہ جنوبی چین، بحیرہ مشرقی چین اور آبنائے تائیوان میں ان کے مطابق چین کی جاری ’’مشتبہ اور یک طرفہ کارروائیوں‘‘ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔اس مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی سرگرمیوں سے ’’خطے میں امن اور سلامتی کے لیے تشویش لاحق‘‘ ہے۔ بیان میں بیجنگ کے ساتھ ’’مسابقت اور منظم رقابت‘‘ کا مقابلہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔