واشنگٹن ۔ امریکہ اور یورپ میں بچوں میں پراسرار قسم کی جگر کی بیماری پھیلنے پر ماہرین تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپ کے چند ممالک اور امریکہ میں بچوں میں ہیپاٹائٹس کی پراسرار قسم کی تشخیص کے بعد بیماری کا سراغ لگانے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس قسم میں بچوں کے جگر میں تیزابیت کی مقدار زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ کیس برطانیہ، امریکہ کے علاوہ ڈنمارک، آئرلینڈ اور نیدرلینڈ زمیں بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔