بیجنگ ۔29 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جوابی طور پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سیاست دان اپنی خراب کارکردگی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے چین پر الزام دھر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے پیر کے روز کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں بیجنگ حکومت کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ چین سے معاشی نقصانات کے ازالے کیلئے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرے گا۔