امریکہ : ایشیا نژادوںپر حملوں کیخلاف قانون سازی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی روک تھام کے لیے نئی قانون سازی کی منظوری دے دی۔ قانون سازی کے تحت امریکی محکمہ انصاف میں ایک نیا عہدہ قائم کیا جائے گا، جو نفرت پر مبنی جرائم کی تحقیقات پر تیزی سے کام کرے گا۔ سینیٹ میں پیش کیے گئے بل کے تحت ایک ترمیم عمل میں لائی جائے گی، جس سے نفرت انگیز جرائم کا ڈیٹا جمع کرنے میں مدد ملے گی۔ ایسے جرائم کی اطلاع دینے کے لیے ٹیلی فون ہاٹ لائن قائم کی جائے گی۔ اس ترمیم کا نام حال ہی میں امریکہ میں نفرت کا شکار ہونے والے 2 افراد خا لد جبارا اور ہیدر ہائر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ امریکی سینیٹ میں اس بل کو ایک کے مقابلے میں 94 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ ریاست میزوری کے ریپبلکن سینیٹر جوش ہاؤلی واحد سینیٹر تھے، جنہوں نے اس بل کے خلاف ووٹ دیا۔