امریکہ : ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ، 2 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پرواز سیکھانے والے اسکول کی ملکیت تھا جبکہ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں جب کہ طیارے کے ملبے کو بھی کھیت سے ہٹادیا گیا ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک لفٹ اکیڈمی کا پائلٹ اور ایک طالب علم شامل ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے-