نیویارک : زائد از ایک لاکھ تین ہزار افراد امریکہ میں موجودہ طور پر کوویڈ کے علاج کے سلسلہ میں دواخانوں میں شریک ہے۔ تقریباً چار ماہ میں پہلی مرتبہ زیرعلاج مریضوں کی مجموعی تعداد 6 ہندسی عدد تک پہنچ چکی ہے۔ سی این این نے گزشتہ روز امریکی محکمہ صحت سے حاصل شدہ ڈیٹا کے حوالہ سے یہ رپورٹ دی ہے۔ تقریباً ایک سال قبل 14 جنوری 2021ء کو زائد از ایک لاکھ 42 ہزار کورونا مریض دواخانوں میں تھے۔ پھر 11 ستمبر کو یہ تعداد ایک لاکھ درج ہوئی۔ اوائل نومبر میں تقریباً 45 ہزار کورونا مریض شریک دواخانہ تھے۔