امریکی کانگریس میں ایک نئی تاریخ اس وقت مرتب ہوئی جب فلسطینی اور صومالی نژادمسلم خاتون ارکان نے نہ صرف پہلی بار مسلم خاتون سینیٹرز کا اعزاز حاصل کیا بلکہ تقریب حلف برادری میں قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کر حلف بھی لیا۔ راشدہ طلیب اور الہان عمر 116ویں کانگریس کا حصہ بنیں۔ مجموعی طور پر کانگریس کے ارکان کی تعداد 435 ہے۔
حلف برداری کی تقریب میں فلسطینی راشدہ طالب نے فلسطین کا روایتی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ 37 سالہ صومالی الہان عمر پہلی خاتون ہیں ، جنہوں نے حجاب پہن کر حلف اٹھایا۔امریکی کانگریس کے چیمبر میں حجاب پہن کر حلف اٹھانے پر گزشتہ 181 سال سے پابندی عائد تھی۔اس موقع پر الہان کے والد نور محمد بھی موجود تھے۔
راشدہ کے والدین فلسطینی شہر بیت المقدس میں پیدا ہوئے، تاہم بعد ازاں ان کا خاندان امریکی ریاست مشی گن آکر آباد ہواتھا۔ راشدہ 14 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ 2008 میں وہ مشی گن کی ریاستی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔