واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن 31 جنوری کو وائٹ ہاوس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں متعدد، دو طرفہ و علاقائی، موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ بائیڈن 31 جنوری کو وائٹ ہاوس میں امیر شیخ الثانی کی میزبانی کے بے صبری سے منتظر ہیں۔ساکی نے کہا ہے کہ ملاقات میں بائیڈن اور الثانی متعدد باہمی و علاقائی موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ ان موضوعات میں خلیج اور مشرق وسطیٰ کی سلامتی و خوشحالی میں اضافہ، گلوبل وسائلِ توانائی کے استحکام کو یقینی بنانا، افغان عوام کے ساتھ تعاون اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں امریکہ اور قطر کے درمیان تعاون میں اضافہ شامل ہیں۔
امریکہ میں برڈ فلو
واشنگٹن : دنیا بھر میں برڈ فلو کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے اور برطانیہ، یورپ کے بعد یہ وبا امریکہ پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس، اسکاٹ لینڈ، برطانیہ میں پھیلنے والا برڈ فلو نیدرلینڈ زمیں بھی سامنے آیا ہے ، جس کے بعد حکومت نے 2لاکھ مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ؎