امریکہ بدر ہندوستانیوں پر 20 ممالک کے دروازے بھی بند

   

نئی دہلی : امریکہ سے نکالے گئے 100 سے زائد غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن مزید 20ممالک میں بھی قدم نہیں رکھ سکیں گے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے اصل ممالک میں بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل 100 سے زائد ہندوستانی شہریوں کو ہتھکڑیاں پہنا کر فوجی طیارہ میں ہندوستان واپس بھیجا گیاتھا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے شہری اب امریکہ تو کیا دیگر 20 ممالک میں بھی قدم نہیں رکھ سکیں گے۔ان ممالک میں کینیڈا، نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ ممالک امریکہ کی ویزا پالیسی پر عمل کرتے ہیں اور جس شخص کے امریکہ میں داخلے پر پابندی ہو، وہ ان ممالک میں بھی داخل نہیں ہو سکتا۔