واشنگٹن ۔ امریکہ میں بارش اور شدید برف باری کے باعث ایک لاکھ سے زیادہ مکانات اور تجارتی مراکز میں بجلی منقطع ہوگئی۔ برفانی طوفان کے باعث انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک ہزار سے زائد پروازوں میں خلل پڑا۔ جنوبی روکیز سے شمالی نیو انگلینڈ کے درمیان شدید برف باری کی توقع کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کا ایک بڑاعلاقہ برف سے ڈھک سکتا ہے۔