واشنگٹن،6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے فیڈرل ریزرو کے نائب صدر رچرڈ کلوریڈا نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلنے کی وجہ سے ملک میں گزشتہ چھ ہفتوں میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور یہ 1940 کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔مسٹر کلوریڈا نے منگل کو کہا‘‘ہم سب سے زیادہ سنگین اور بے روزگاری کے دور سے گزر رہے ہیں’’۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے بے روزگاری کی شرح 1940 کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔لیبر سیکشن نے کہا کہ ملک میں پہلی بار گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران 3 لاکھ افرادبے روزگار ہوئے ہیں۔مسٹر کلوریڈا نے کہا کہ ملک میں جلد ہی بے روزگاری کی شرح میں مزید اضافہ ہونے والا ہے ۔ یہ وائرس کی وجہ سے معیشت کے منظرنامے پر انحصار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر مارکیٹ کھلنے اور لوگوں کے کام پر واپس آنے سے معیشت میں مندی لوٹنے سے ممکن ہے بہتری آئے ۔
امریکہ میں کورونا سے ایک اور ہلاکت خیز دن
واشنگٹن ۔6ممئی ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت خیز دن گزرا ہے جب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 350 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔امریکہ اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 72 ہزار 271 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار 633 ہو چکی ہے۔