بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ امریکا تائیوان کی آزادی کی حامی افواج کوغلط اشارے نہ دے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے چین اور امریکہ کے صدور ورچوئل ملاقات سے متعلق گفتگو کی۔ چینی وزیر خارجہ نے گفتگو میں انتھونی بلنکن سے کہا ہے کہ امریکا تائیوان کی آزادی کی حامی افواج کوغلط اشارے نہ دے۔ واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتے ہوئے امریکا پر مداخلت کا الزام عائد کرتا ہے۔