امریکہ تائیوان کے ساتھ اسلحہ معاہدہ منسوخ کرے: چین

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے امریکہ سے تائیوان کے ساتھ اسلحہ فراہمی کے معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوئناگ نے کہا کہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی ایک چین کے اصول کی کڑی خلاف ورزی ہے۔ ان کے بقول یہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کی سالمیت و سلامتی کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ امریکی دفتر خارجہ نے ابھی حال ہی میں تائیوان کو2.2 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔