واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ محکمہ خارجہ نے تقریباً 23 بلین ڈالر مالیت کے معاہدے میں ترکیہ کو F-16لڑاکا طیاروں اور متعلقہ ساز و سامان کی فروخت کے امکان پر اتفاق کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے مزید کہا کہ دُنیا کی سب سے بڑی ملٹری انڈسٹریل کمپنی لاک ہیڈ مارٹن اس معاہدے کی مرکزی ٹھیکیدار ہے۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پریس کو بتایا کہ محکمہ خارجہ نے جمعے کے روز کانگریس کو باضابطہ طور پر مطلع کیا۔ قبل ازیں جمعہ کو امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین بین کارڈن نے جمعہ کو کہا کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن کی طرف سے ترکیہ کو F-16طیاروں کی فروخت کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔ جب انقرہ نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
