تہران: ایران نے ایٹمی معاہدہ کے تناظر میں امریکہ کے ساتھ تعاون کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ تیار ہے تو ایران مختصر وقت میں ایٹمی مذاکرات کو فیصلہ کن بنا سکتا ہے،ایران کے نائب وزیرخارجہ اور چیف مذاکرات کار علی باقری نے کہا کہ اگر امریکہ تیار ہے تو ہم مختصر وقت میں ایٹمی مذاکرات کو نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں، علی باقری نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہامریکہ کی یکطرفہ اور قوانین کے منافی معاہدے سے دستبرداری سے پیدا ہو نے والی نقصان دہ پیچیدہ صورتحال میں بہتری لانے کا مقصد ہونے والے ویانا مذاکرات کو تیزی سے فیصلہ کن بنانے کی راہ ہموار کرنے اور اس کے ایجنڈے او ر طریقہ کار پر مبنی ہماری تجاویز کو فریقین تک پہنچایا گیا ہے،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ تیار ہے تب ایران مختصر قلیل وقت میں مذاکرات کو مکمل کرنے کے لیے تیار ہے۔