امریکہ جاریہ مالی سال ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر

   

نئی دہلی: امریکہ جاریہ مالی سال 23۔2022 میں ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیاہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات گزشتہ چند برسوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ وزارت تجارت کے مطابق تجارت میں 7.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔