قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوری ایران متعینہ حیدرآباد کا بیان
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ایران کی IRGC کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے لیے امریکی حکومت کی فوجی کارروائی غیر قانونی ، ناجائز ، غیر انسانی اور دہشت گردانہ کارروائی ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے ۔ جنرل سلیمانی ایک قومی اور بین الاقوامی ہیرو اور خطے میں داعش سمیت دیگر دہشت گردوں اور انتہا پسند گروہوں کے خلاف جنگ میں سرخیل تھے ۔ اگر جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی بہادری نہ ہوتی تو شام اور عراق بہت پہلے ہی داعش کے ہاتھوں میں آچکے ہوتے ۔ اس بہادر کمانڈر کے قتل کے لیے امریکی اقدام ان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوؤں کی عکاسی کرتا ہے ۔ شہید قاسم سلیمانی ، ایک اعلیٰ ایرانی سرکاری عہدے دار کی حیثیت سے عراقی حکومت کی دعوت پر عراق میں تھے ، جسے عراقی سرزمین پر امریکی قوجی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ۔ اس مجرمانہ عمل سے ، امریکہ نے آزاد عراقی حکومت کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے ۔ یہ فوجی کارروائی ہر لحاظ سے دہشت گردی کا ایک مجرمانہ اقدام ہے جس کے لیے امریکی حکومت بین الاقوامی سطح پر ذمہ دار ہے ۔ عراقی حکومت کی خود مختاری کی خلاف ورزی کر کے ، امریکہ نے بربریت پر مبنی ایک غیر مہذب پالیسی کے ذریعے ، قانون سے صرف نظر اور اپنی مرضی کے مطابق جسے چاہے قتل کر کے ، خود کو بدترین باغی ملک کے طور پر ظاہر کیا ہے ۔ اس کے پیش نظر کہ شہید سلیمانی اور ان کے ساتھی کئی سالوں سے دہشت گردی ، خاص طور پر بین الاقوامی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کی علامت رہے ہیں ، ایک غیر فوجی گاڑی میں موجود جنرل سلیمانی اور ان کے ہمراہ وفد کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملہ ، ایک اشتعال انگیز کارروائی ہے جس کا مقصد خطے میں کشیدگی بڑھانا اور دہشت گرد گروہ داعش کی تشکیل نو ہے ۔ امریکہ کو اپنی اس دہشت گردانہ کارروائی کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے پوری طرح تیار رہنا چاہئے ۔ اس عمل سے امریکہ ان لوگوں کے ساتھ جنگ میں ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں ۔ جنرل قاسم سلیمانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بین الاقوامی ذزہ داریوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نامزد انتہائی خطرناک دہشت گرد گروہوں کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ امریکی حکومت کی مجرمانہ کارروائی بین الاقوامی قانون و ضوابطہ کے بنیادی اصولوں ، خاص طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر میں طے شدہ اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ اس کارروائی کو کبھی بھی امریکی حکام کے ’ جائز دفاع ‘ یا ’ پیشگی کارروائی ‘ جیسے بے بنیاد دلائل کے ذریعہ درست قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سویلین ہوائی اڈے کے علاقے میں سویلین گاڑی میں ، کسی فوجی بناوٹ کے بغیر اور مسلح تصادم کے بغیر ، بے گناہوں کے قتل عام کو عوام کی رائے میں بزدلانہ دہشت گردی اور ایک مجرمانہ فعل کے طور پر ریکارڈ کیا جائے گا ۔ اعلان : ایران کی IRGC کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر ، تعزیتی کتاب پیر سے جمعہ (6 سے 10 جنوری ) قونصلیٹ کے دفتر میں صبح 10 سے 12 بجے اور بعد از ظہر 2 سے 5 بجے تک کھولی جائے گی ۔۔