امریکہ: جنگلوں کی آگ سے دیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی خاکستر

   

واشنگٹن: امریکی شہر لاس ویگاس کے جنگلات میں آگ لگنے سے ایک لاکھ 45ہزارایکڑ اراضی جل کر خاکستر ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آگ کے پیش نظر رہایشیوں کو علاقے سے نکال لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سے زائد فائر فائٹر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں طیارے اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ دوسری جانب امریکی ریاست نیو میکسیکو میں بھی آگ کے پیش نظر انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں عام طور پر گرمیوںکے موسم میں درجہ حرارت بڑھنے سے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔