واشنگٹن : امریکہ کے مشرقی ایریزونا کے جنگلات میں دو مقامات پر لگنے والی بھیانک آگ نے پیر تک تقریباً ایک لاکھ ایکڑ رقبے کو جلاکر خاک کردیا جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو اپنے گھر خالی کر وہاں سے نکلنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔انسی ویب فارسٹری انفارمیشن سسٹم کے مطابق پیر کی صبح ، پنال کاؤنٹی میں ٹیلی گراف فائر نے جمعہ کی پہر سے تقریباً 56626 ایکڑ (229.2 مربع کلومیٹر) جنگلاتی اراضی کو تباہ کردیا۔
