امریکہ : حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے فنڈنگ بل منظور

   

واشنگٹن، 11نومبر (یو این آئی) سینیٹ کے چند ڈیموکریٹک ارکان نے پیر کی رات ریپبلکنز کے ساتھ مل کر ایک فنڈنگ بل کی منظوری دے دی، تاکہ شٹ ڈاؤن (بندش) ختم کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو دوبارہ کھولا جا سکے ۔ ڈیموکریٹک ارکان نے اپنی پارٹی کی یہ شرط کہ افورڈیبل کیئر ایکٹ کی سبسڈیز میں توسیع کی ضمانت حاصل کیے بغیر ری پبلکنز کی حمایت کی، جو لاکھوں امریکیوں کو انشورنس کی فیس برداشت کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اب یہ فنڈنگ معاہدہ ہاؤس میں جائے گا، جہاں جی او پی کے رہنما امید کر رہے ہیں کہ یہ جلد از جلد چہارشنبہ تک منظور ہو سکتا ہے ، اور سب سے طویل امریکی شٹ ڈاؤن ختم کر سکتا ہے۔