نیویارک : بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنٹگان کو دی گئی درخواست میں اپاچی گن شپ بیڑے کے لیے مزید لیزر گائیڈڈ میزائل شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ درخواست میں 155 ایم ایم گولے، نائٹ ویڑن ڈیوائسز، بنکر بسٹر گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔بلومبرگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع امریکا اور یورپ کے ذخائر سے ان ہتھیاروں کو دستیاب کرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔