نیویارک : 21 نومبر ( ایجنسیز ) اقوام متحدہ نے امریکہ کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والاملک قرار دے دیا، یورپی یورنین دوسرے اور متحدہ عرب امارات تیسرے نمبر پر رہا۔اقوام متحدہ کے ادارے یو این آفس فار کو آرڈی نیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز (UNOCHA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ نے رواں سال 3.57 بلین ڈالر امداد کے طور پر فراہم کیے جو دنیا بھر کی مجموعی امداد کا 14.9 فیصد بنتا ہے۔یو اے ای نے رواں سال عالمی انسانی امداد کے طور پر 1.46 بلین ڈالر فراہم کیے جو اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق دنیا بھر کی مجموعی امداد کا 7.1 فیصد بنتا ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی امدادی رقم مجموعی طور پر 20.5 بلین ڈالر رہی جس میں امریکہ اور یورپی یونین پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فلسطین کو سب سے زیادہ عالمی امداد کا 44 فیصد فراہم کیا گیا، سوڈان بحران کے لیے 600 ملین ڈالر جبکہ افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے بھی فوری امداد پہنچائی گئی۔