امریکہ دنیا کا غریب ترین ملک بن جائے گامشہور تاجر کی پیش قیاسی

   

نیویارک: مشہور امریکی تاجر اور مصنف رابرٹ کیوسکی نے پیش قیاسی کی ہے کہ امریکہ دنیا کا غریب ترین ملک بن جائے گا۔ انہوں نے پروگرام ’’فینانس ود شرن‘‘ میں انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکہ میں غربت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ “Rich Dad Poor Dad” کے مصنف کیوسکی نے پوڈ کاسٹ انٹرویو اس وقت دیا جب وہ ستمبر میں انڈیا گروتھ سمٹ 2023 کے لیے انڈیا کے دورے پر تھے۔انہوں نے اس سفر کے دوران اپنے ممبئی آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ “میں ہمیشہ کچی آبادیوں میں جاتا ہوں، اس لیے اس بار میں ممبئی کی کچی آبادیوں میں آیا، میں لوگوں کو دیکھتا اور ان سے بات کرتا ہوں لیکن جس چیز نے زیادہ تر لوگوں کو چونکا دیا وہ یہ کہ امریکہ میں کبھی کچی آبادی نہیں رہی۔