امریکہ دنیا کا پریشان کن ملک چینی وزیر کا ریمارک

   

بیجنگ ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے وزیرخارجہ نے جمعہ کو ٹرمپ نظم و نسق کی متعدد بین الاقوامی معاہدوں سے دستبرداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ پریشانی لانے والا ملک ہے۔ وانگ یی نے کہا کہ امریکہ نے بین الاقوامی قیادت کا اپنا حق کھودیا ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان بڑی مشقت سے پیدا شدہ باہمی بھروسہ کی بنیاد کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔ ہم امریکہ کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کے پابند ہیں جو مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہو لیکن ہم کبھی بھی یکطرفہ تحدیدات یا دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔ وانگ نے کہا کہ واشنگٹن بین الاقوامی معاہدوں سے دو ہوتا جارہا ہے ۔