نیویارک : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ماں نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا جو دو مختلف سالوں میں پیدا ہوئے۔برطانوی اخبار “ڈیلی میل” کے مطابق فاطمہ میڈریگل نامی خاتون کے ہاں 2021ء اور 2022ء کے بیچ 15 منٹ کے وقفہ سے دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔ فاطمہ کے جڑواں بچوں میں بیٹا الفریڈو ٹروگیلو 31 دسمبر کی شب 11:45 پر پیدا ہوا جب کہ بیٹی آئلین ٹروگیلو نے اس کے 15 منٹ بعد جنم لیا۔ اس طرح آئلن علاقے میں 2022ء میں پیدا ہونے والی پہلی بچی بن گئی۔متعلقہ ہاسپٹل نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ “اس کا مطلب ہے کہ جڑواں بچوں کی سال گرہ کا دن، مہینہ اور سال سب مختلف ہو گا۔