خرطوم۔7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان نے چہارشنبہ کو امریکہ سے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں سے اپنے ملک کا نام ہٹانے کی اپیل کی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میںنگراں خارجہ سیکرٹری عمر داہاب نے خرطوم میں منعقد ایک اجلاس میں امریکہ کے خصوصی سفیر ڈونالڈ بوتھ سے اس بات کی اپیل کی ۔ امریکہ نے 1997 کے بعد سوڈان پر پابندیاں لگائی تھیں اور اسے دہشت گردی کو حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔
