امریکہ : راکٹ تجربہ ناکام ہونے سے 4 سیٹلائٹ تباہ

   

سکرامنٹو ۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی راکٹ لانچنگ کمپنی کا راکٹ کے ذریعہ 4 سٹیلائٹوں کو مدار میں لے جانے کا پہلا تجربہ ناکام ہوگیا ،جس کے نتیجے میں تمام سیٹلائٹ تباہ ہوگئے۔ فلوریڈا میں ائرو اسپیس کمپنی ’آسٹرا‘‘ کا پہلا سٹیلائٹ لانچنگ تجربہ ایلانا41 مشن کیپ کینویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے کیا گیا جو ناکام رہا۔ 6 سال قبل وجود میں آنے والی ائر اسپیس کمپنی آسٹرا کے 43 فٹ لمبے راکٹ نے ابتدا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، تاہم 3 منٹ بعد ہچکولے کھاتاہوا زمین پر آگرا۔